اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں جوئل ولسن جو کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے 11 ارکان میں سے ایک ہیں۔

احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر کے طور پر جوائن کریں گے جبکہ ماریس ایراسمس تھرڈ اور آصف یعقوب فوتھ امپائرز کے فرائض نبھائیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے دیگر دو امپائرز ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان میں آن فیلڈ ڈیوٹی سنبھالیں گے جن کے ساتھ جوئل ولسن اور راشد ریاض تیسرے اور چوتھے امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔کراچی میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم پہلے ٹیسٹ جیسا ہی ہوگا جس میں جوئل ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز جبکہ ماریس ایراسمس اور آصف یعقوب تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے شیڈول تینوں ٹیسٹ میں میچ ریفری کی ذمہ داری اینڈی پائی کرافٹ کے سپرد ہوگی۔واضح رہے کہ سال 2005ء کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کررہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیریز پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…