جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

سمری اور جنرل باجوہ کے خطاب سے صورتحال تبدیل عمران خان کا دھرنے میں کھل کر سامنے نہ آنے کا امکان ایجنسیوں کی حکومت کو رپورٹ

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ایجنسیوں نے حکومت کو رپورٹ دی ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دھرنے میں شرکت کا امکان پچاس فیصد ہے اس کی وجہ ان کی ٹانگ میں گولی کا زخم اور ان کی جان کو خطرات کا لاحق ہونا ہے۔ روزنامہ جنگ میں پرویزبشیر لکھتے ہیں کہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق اگر وہ اس دھرنے میں کسی طرح

شرکت بھی کرتے ہیں توبھی ان کے منظرعام پر زیادہ آنے کا بہت کم امکان ہے شرکت کی صورت میں وہ وہاں مختصر قیام کریں گے۔ خیال ہے کہ دھرنا جلسے کی صورت اختیار کرے گا اور جلد ختم کر دیا جائے گا اس کی ایک وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اب تحریک انصاف اپنے پرانے بیانیے کو دہرانا نہیں چاہتی اور وہ اب صرف جلد انتخابات کے انعقاد کے مطالبے پر ہی زور دے گی۔ تحریک انصاف کو معلوم ہو گیا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کی سمری کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اور اس کی سیاسی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے نہ وہ اس میں اپنی پسند شامل کر سکی نہ ہی خود پر قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان اپنی مرضی کی ایف آئی آر کٹوا سکے علاوہ ازیں امریکہ سے اچھے تعلقات رکھنے کی خواہش کے اظہار نے ان کے سائفر اور سازش کے بیانیے سے عوام میں جو ردعمل اور جوش و خروش پیدا کیا گیا تھا وہ یکدم ٹھنڈا پڑ گیا بلکہ الٹا اس کا پارٹی اور عمران خان کی ساکھ کو نقصان ہوا مزید براں آرمی چیف قمر باجوہ نے یوم شہدا کی تقریب میں کھل کر عمران خاں کے امریکی سازش کے بیانیے کی دھجیاں بکھیر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش ہو رہی ہو اور پاک فوج ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی رہے۔ انہوں نے پاک فوج کو غلط الفاظ سے پکارنے کی بھی مذمت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…