منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں کوڑے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر پیشرفت

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان میں کوڑے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر پیشرفت ہوئی ہے ،لکھو ڈیڑ لینڈ فل سائٹ پر 2014 سے 2022 تک ڈمپ کئے گئے ویسٹ کے 210 نمونہ جات لے لئے گئے جنہیںایشین انوائر مینٹل سروسز لیب میں بھجوا دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نمونہ جات چار فٹ ،آٹھ فٹ اور بارہ فٹ گہرائی سے لئے گئے جس سے ڈمپ کئے گئے کوڑے کے نمونہ جات میں لیچرڈ، کلوروسڈ ،ہائیڈوجن کی موجودگی کی شرح کا جائزہ لیا جائے گا ۔محکمہ خزانہ کے پاس ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ کے لئے 20ارب روپے کے فنڈز موجود ہیں ۔ڈمپ کیا گیا لاکھوں ٹن کوڑا بجلی بنانے کے لئے کتنا کار آمد ثابت ہو گا سٹڈی کئے گئے 210 نمونہ جات ایشین انوائر مینٹل سروسز لیب میں بھجوا دیئے گئے ۔غیر ملکی کمپنیاں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں دلچسپی لے رہی ہیں۔جرمن اور تھائی لینڈ کی کمپنیوں کو ریسرچ اور پراجیکٹ کے لئے مدعو کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں پہلی بار اس نوعیت کی ویسٹ کریکٹرائزیشن سٹڈی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ریسرچ کے نتائج ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والے غیر ملکی سرمایہ داروں کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ24 ملین ٹن سے زائد ویسٹ لکھو ڈیر اور محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ پر ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کیلئے دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…