اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم سے وزیر دفاع کی ملاقات، دو اہم تعیناتیوں کیلئے آنیوالے ناموں پر مشاورت

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان ملاقات میں پاک فوج میں دو اہم ترین تعیناتیوں پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی

جس میں آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس کی تعیناتی کیلئے بھجوائے گئے ناموں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر دفاع کی ملاقات میں 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل کے ناموں پر مشاورت کی گئی جس میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم جلد ہی تمام مشاورت مکمل کرلی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد یہ سمری صدر کے پاس جائے گی جس کے بعد صدر کی منظوری سے سمری ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس آئے گی جہاں دو اہم تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…