اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی دھرنا، اسلام آباد، راولپنڈی اور کے پی کی قیادت نے عمران خان کو پلان بھیج دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر کو راولپنڈی میں دھرنے کے حوالے سے اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا (کے پی)کی قیادت نے عمران خان کو اپنا پلان بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے

پلان پر تبدیلی یا منظوری کا فیصلہ عمران خان دیں گے، پارٹی فیصلوں کا تعلق احتجاج کی جگہ کے حتمی تعین سے جڑا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پلان کے مطابق کے پی کے مختلف اضلاع سے قافلے جمعہ کی سہ پہر روانہ ہوں گے، جبکہ پشاور سے قافلہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق قافلوں کی آمد کا سلسلہ جمعہ کی صبح سے شروع ہو جائے گا، جبکہ راولپنڈی کے کارکنان اور قیادت جمعرات کو تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کے مطابق ہر ضلع سے آنے والے کارکنوں کی قیادت متعلقہ ایم این ایزاور ایم پی ایز کریں گے، تنظیمی عہدیدار کھانے سمیت پارٹی پرچم و دیگر اشیا کارکنوں کو دینے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پشاور سے پرویز خٹک سوات سے وزیراعلی محمود خان قافلوں کی قیادت کریں گے تاہم قافلے موٹروے کا استعمال کریں گے یا جی ٹی روڈ سے آئیں گے، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق خواتین کے معاملات دیکھنے کیلئے کنول شوذب کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی میں جلسہ گاہ کیلئے کنٹینر کے اردگرد سکیورٹی کا سخت حصار رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…