اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ معزز لکھنے پر عدالت میں اعتراض لگ گیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے ساتھ معزز لکھنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ملزم نے اعتراض اٹھایا دیا۔

شہری اور وکیل کی تکرار کے بعد عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ جو بیان یہ ملزم کہتا ہے لکھ دیں۔روزنامہ جنگ میں بلال عاسی کی خبر کے مطابق  بنک گارنٹی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے جرح کی جارہی تھی کہ شہری نے کہا میرے جواب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام کے ساتھ معزز نہ لکھیں، جس پر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ملزم کے اس رویے کو نوٹ کرے، عدالت نے ملزم سے کہاکہ یہ کرپشن کا کیس نہیں آپ کا الگ کیس ہے،وہ نہ تو اس کیس میں ملزم ہیں نہ ہی کٹہرے میں ہیں ، جس پر شہری نے کہاکہ میں نے کرپشن کی وجہ سے کہا ثاقب نثار کے نام کے ساتھ معزز نہ لکھیں،کرپشن کی وجہ سے میں کہتا ہوں اس کے نام کے ساتھ معزز کا لفظ نہ لکھا جائے ،اس موقع پر وکیل نے معزز لکھنے پر اصرار کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس کے نام کے ساتھ معزز چیف جسٹس لکھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…