بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی عدالت سے بڑی خبر آگئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام سے متعلق کیس میں شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی تین دسمبر تک موخرکردی گئی۔ عدالت نے شہباز گل اور عماد یوسف کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل کی ہدایت کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی جبکہ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل اور دیگر ملزم عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ پبلک پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اورشہباز گل کے وکیل برہان معظم بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے دو درخواستیں دائرکی گئیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ ملزمان کی درخواستوں پر آج ہی دلائل دینے کے لیے تیار ہوں جبکہ وکیل شہبازگل نے کہا کہ ہمارے فئیر ٹرائل کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں پتہ چلے کہ ملزمان کون ہیں۔ شہبازگل کی طرف سے وکیل نے عدالت سے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ سات آٹھ ملزمان اور بھی ہیں وہ کون ہیں کچھ معلوم نہیں۔ مجھے وہ لسٹ چاہیے کہ اس کیس میں ملزمان کون کون ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ دو ملزمان اس عدالت کے سامنے پیش ہو رہے ہیں یہی ملزمان ہیں۔ جس پر جج نے کہا کہ وہ تو کہہ رہے ہیں کہ دو کے علاوہ ان کے ملزمان نہیں۔ عدالت نے شہباز گل اور عماد یوسف کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل کی ہدایت کرتے ہوئے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی تین دسمبر تک موخرکردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…