بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ارجنٹائن کو شکست، شاہ سلمان کا جیت کی خوشی میں کل سعودیہ میں چھٹی کا اعلان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو حہ(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ارجنٹائن کو شکست، شاہ سلمان کا جیت کی خوشی میں کل سعودیہ میں چھٹی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔

میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔قومی ٹیم کی فتح پر ولی عہد و وزیراعظم سعودی عرب محمد بن سلمان خوشی سے جھوم اٹھےاور سجدہ شکر ادا کیا۔ ان کے جشن منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہی،دوسری جانب سعودی خبرایجنسی کے مطابق کل سعودی عرب میں جیت کی خوشی میں سرکاری،نجی اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔خیال رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔خیال رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ گروپ سی کا مقابلہ ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان ہوا جہاں شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی نے10 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے برتری ضرور ثابت کی تاہم آخر تک برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔فیفا نے ٹوئٹ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔دونوں ٹیموں پہلے گول کے بعد اچھا مقابلہ کیا تاہم سعودی عرب نے 48 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے میچ برابر کردیا۔سعودی عرب کی جانب سے صالح الصالح الشھری نے پہلا گول کیا جس کے بعد سالم محمد الدوسری نے دوسرا گول کیا

اور ٹیم کو برتری دلادی۔ارجنٹینا کی مضبوط ٹیم نے گول کرنے کے کئی کوششیں کیں تاہم سعودی عرب کے ڈیفنس کی کارکردگی شان دار رہی اور میسی جیسے اسٹرائیکر مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر بے بس کردیا

اور ان کے تمام حربے ناکام بنائے۔الاویس نے اختتامی لمحات میں گیند روکنے کی زبردست کوشش کے دوران اپنے ہی کھلاڑی کے سر پر پاؤں مارا، حادثاتی طور پر لگنے کی والی چوٹ کے باعث ڈاکٹروں کو میدان میں طلب کیا گیا۔

اس موقع پر تھوڑی دیر تک کھیل روک دیا گیا تاہم مطلوبہ طبی امداد کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا اور 100 منٹ کا کھیل مکمل ہوا۔میچ کا اختتام سعودی عرب کی ایک گول کی برتری کے ساتھ ہوا اور یوں روں ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…