جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

آزادی مارچ، عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر کو پنڈی ٹیسٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے باعث انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران راولپنڈی میں ہونیوالے ٹیسٹ کے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہو گا

جبکہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے زمان پارک سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس دوران ان کی عیادت بھی کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پی سی بی چیئرمین، انگلینڈ کے ہائی کمشنر نے سابق وزیر اعظم کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔ملاقات کے دوران 1992 ء کی فاتح ٹیم کے کپتان کو آگاہ کیا گیا۔انگلش ٹیم 17 سال بعد 27 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی، راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔عمران خان نے رمیز راجہ اور کرسچن ٹرنر کو ٹیسٹ سیریز دھرنے یا لانگ مارچ کی وجہ سے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ تیاریاں جاری رکھیں ہماری تحریک کی وجہ سے پنڈی ٹیسٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری بھی موجود تھے۔دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارت خانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…