پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

فیفا ورلڈکپ، 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

دو حہ(این این آئی)فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی۔قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ گروپ سی کا مقابلہ ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان ہوا جہاں شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی نے

10 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے برتری ضرور ثابت کی تاہم آخر تک برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔فیفا نے ٹوئٹ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔دونوں ٹیموں پہلے گول کے بعد اچھا مقابلہ کیا تاہم سعودی عرب نے 48 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے میچ برابر کردیا۔سعودی عرب کی جانب سے صالح الصالح الشھری نے پہلا گول کیا جس کے بعد سالم محمد الدوسری نے دوسرا گول کیا اور ٹیم کو برتری دلادی۔ارجنٹینا کی مضبوط ٹیم نے گول کرنے کے کئی کوششیں کیں تاہم سعودی عرب کے ڈیفنس کی کارکردگی شان دار رہی اور میسی جیسے اسٹرائیکر مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر بے بس کردیا اور ان کے تمام حربے ناکام بنائے۔الاویس نے اختتامی لمحات میں گیند روکنے کی زبردست کوشش کے دوران اپنے ہی کھلاڑی کے سر پر پاؤں مارا، حادثاتی طور پر لگنے کی والی چوٹ کے باعث ڈاکٹروں کو میدان میں طلب کیا گیا۔اس موقع پر تھوڑی دیر تک کھیل روک دیا گیا تاہم مطلوبہ طبی امداد کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا اور 100 منٹ کا کھیل مکمل ہوا۔میچ کا اختتام سعودی عرب کی ایک گول کی برتری کے ساتھ ہوا اور یوں روں ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…