اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید نے عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سربراہ اومنی گروپ انور مجیدکے بیٹے خواجہ عبد الغنی مجید نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانیکا لیگل نوٹس بھیج دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عبد الغنی مجیدکی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کی پارٹی کے رہنما اومنی گروپ پر غلط اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں،

2019 میں موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل ٹی وی شو میں شریک تھیں اور زرتاج گل نے شو میں کہا کہ عبدالغنی مجید نے نیب سے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی ہیجب کہ شو میں چوہدری منظور احمد بھی شریک تھے انہوں کہا تھا یہ عبد الغنی مجید کوئی اور ہے۔عبد الغنی مجید کے مطابق زرتاج گل نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کے شریک ملزم عبدالغنی مجید نے نیب سے پلی بارگین کرلی، عمران خان نے بھی 17 نومبر 2022 کو جلسے میں کہا کہ اومنی گروپ نے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کرلی ہے، عمران خان نے تاثر دینیکی کوشش کی اومنی گروپ آصف علی زرداری کی ملکیت ہے۔انہوں نے کہاکہ اومنی گروپ مجید فیملی کی ملکیت ہے، آصف علی زرداری کا اومنی گروپ سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ عبدالغنی مجید یا اومنی گروپ نے نیب سے کوئی پلی بارگین نہیں کی ہے، پلی بارگین نہ کرنے کی تصدیق کئی مواقع پر نیب حکام بھی کرچکے ہیں، غلط اور جھوٹے الزامات کی وجہ سے اومنی گروپ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر الزامات واپس لیکر غیر مشروط معافی مانگی جائے اور ہرجانیکے طورپر 9 ارب روپے ادا کیے جائیں، 14 دن میں معافی نہیں مانگی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…