جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس مہنگی ہونے کا امکان

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے ، سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھانے کی درخواست کردی۔ایس ایس جی سی ایل کی پٹیشن پر اوگرا کی جانب سے عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا ،

ترجمان اوگرا نے بتایا کہ پٹیشن مالی سال23-2022کیلئے قیمتوں کے تعین کیلئے 14 اکتوبر کو دائر کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کو مدعوکیا گیا تاکہ درخواست پرنقطہ نظر پیش کر سکیں، سماعت میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔اوگرا نے کہا کہ ایس ایس جی سی ایل نیمالی ضروریات میں184881 ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا، ایس ایس جی سی ایل نے اوسط قیمت میں 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی،مالی سال23-2022 کیلئے آر ایل این جی کی مد میں 26.23 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا تخمینہ لگایا، اوگرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو منصفانہ موقع فراہم کیا تاکہ وہ اپنا نقطہ نظرپیش کرسکیں۔چیئرمین اوگرا نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز سن کر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنایا جائیگا۔سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 96.36 فیصد تک بڑھانے کی درخواست کر رکھی ہے ، اس وقت سوئی سدرن کا اوسط گیس ٹیرف 692.63 روپے مقرر ہے۔یاد رہے سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھانے کی درخواست کی ، اس وقت سوئی سدرن کا اوسط گیس ٹیرف692.6روپے مقرر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…