جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری وزیراعظم کو موصول

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس میں وصول کرلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت دفاع کی سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔

جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر قانون سردار ایازصادق بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے 5سینئر ترین ناموں پر غور کیا گیاذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم آفس کو بھیجے گئے 5 ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔ذرائع کے مطاقب وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دو ناموں پر غور کیا گیا، ایک نام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف اور دوسرا آرمی چیف کے لیے فائنل کیا جائے گا، دونوں نام فائنل کرنے کے بعد وزراعظم سمری صدر کو بھجوائیں گے اور پھر صدر کی منظوری کے اگلے 3 سال کیلئے آرمی چیف تعینات ہو جائے گا۔یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…