جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے تسنیم حیدر سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگی رہنما تسنیم حیدر کے حوالے سے سوشل میڈیا میں زیرگردش تصاویر پر زلفی بخاری نے اپنا ردعمل دے دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا لیگی رہنما تسنیم حیدر سے جوڑنے کی

کوشش پر ردعمل میں کہنا ہے کہ جس شخص کو مجھ سے منسلک کیا جارہا ہے اس کو جانتا تک نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس تقریب کی تصاویر پھیلائی جارہی ہیں اس میں 15 سو سے زائد لوگ موجود تھے، اس شخص سے پہلی اور آخری ملاقات اسی تقریب میں ہوئی تھی۔زلفی بخاری نے کہا کہ اہم بات یہ ہے الزام لگانے والا شخص برطانیہ میں بیٹھ کر یہ بات کررہا ہے جبکہ برطانیہ میں کسی پر بھی جھوٹا الزام لگا کر بچنا ناممکن ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر تسنیم حیدر کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں تو اس کی تحقیقات بہت ضروری ہیں اور اگر الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کرلیں۔زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں نے ہمیشہ بڑی تعداد میں جمع ہوکر میری عزت افزائی کی ہے جس کیلئے ان کا شکر گزار ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…