اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں ہیں، عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران نے انتظامیہ سے کام لینا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں، جس کیلئے الیکشن کمیشن نیصوبائی حکومتوں سے
افسران کی فہرستیں طلب کر لیں۔الیکشن کمیشن نے چاروں چیف سیکرٹریز سیگریڈ 17 سے اوپر کے افسران کی فہرستیں طلب کی ہیں، الیکشن کمیشن نیچاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو مراسلے ارسال کر دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق نئے انتخابات کے انعقاد کے لئے قابل افسران کی لسٹیں فراہم کی جائیں، اچھی شہرت والیگریڈ 17 سے اوپر والے افسران کو لسٹ میں شامل کرکے نام فراہم کی جائیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان افسران کی فہرستیں متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو فراہم کی جائیں، ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیے جائیں۔عدلیہ سیریٹرننگ افسران لینے کے فیصلے کی صورت میں الیکشن کمیشن چیف جسٹس کوخط لکھے گا۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں، جس کیلئے الیکشن کمیشن نیصوبائی حکومتوں سے افسران کی فہرستیں طلب کر لیں۔الیکشن کمیشن نے چاروں چیف سیکرٹریز سیگریڈ 17 سے اوپر کے افسران کی فہرستیں طلب کی ہیں