اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئی جی اسلام آباد پی ٹی آئی احتجاج کو مشروط سکیورٹی دینے کیلئے تیار

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی ہے جس میں عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس کے بارے میں بتایا گیا۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیاکہ پی ٹی آئی 25 مئی کو بھی

اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کر چکی ہے، علی امین گنڈاپور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، ویڈیوز موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جا رہی ہیں، شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے یہ خونی مارچ ہو گا، خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں۔آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ واضح کر چکی کہ اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے، سپریم کورٹ کہہ چکی کہ اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کیلئے نہیں ہو سکتا۔ناصر اکبر خان کی رپورٹ میں کہا گیا کہ احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہوتی ہے لہذا ائیرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے۔رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی کہ پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی، عدالتی فیصلوں کیمطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…