اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

گھروں کی تین قطاروں اور 30 لوگوں پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا شہرسامنے آگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

زیگرب(این این آئی) دنیا کا سب سے چھوٹا شہر کروشیا میں واقع ہے جہاں آبادی مشکل سے 27سے 30افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں دو سڑکیں ہیں اور گھروں کی تین قطاریں موجود ہیں۔کروشیا کے دارالحکومت زیگرب سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر یہ شہر واقع ہے جہاں 2011کی

مردم شماری کے تحت 20سے 30افراد رہتے ہیں لیکن قوی خیال ہے کہ کل 27افراد یہاں کے مکین ہیں۔ یہ صرف تین صاف ستھری سڑکوں پر مشتمل ہے اور دو سڑکوں پر قرونِ وسطی کی طرز پر قدیم مکانات بنے ہوئے ہیں۔اس کی تاریخ اسرار کے پردوں میں پوشیدہ ہے کیونکہ اس کی مکمل معلومات دستیاب نہیں۔ اتنا ضرور معلوم ہے کہ 1102کی ایک دستاویز میں اس کا ذکر ملتا ہے جسے شولم کا نام دیا گیا تھا۔ پھر 1552میں یہاں ایک مینار بنایا گیا جہاں ایک بڑی گھنٹی لگائی گئی جس کا مقصد علاقے کی حفاظت کرنا اور خطرے کی صورت میں خبردار کرنا تھا۔یہاں کی تین سڑکوں کی مجموعی لمبائی 100میٹر اور چوڑائی 30میٹر ہے تاہم کچھ لوگ اسے دنیا کا سب سے چھوٹا گائوں بھی کہتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جو مقامی آبادی کی آمدنی میں اضافہ بھی کر رہا رہے تاہم یہ اچھا زرعی علاقہ بھی ہے۔ یہاں کا قدیم طرزِ تعمیر سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔اس گائوں کی اطراف میں ٹھوس پتھروں کی فصیل بنائی گئی ہے جو پہلے ڈاکوں اور حملہ آوروں کے خلاف بنائی گئی تھی۔ تاہم ایک طویل عرصے سے یہاں کوئی نئی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…