ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شریف خاندان نےتوشہ خانہ سے 50روپے میں کیالیا؟ مریم نواز کوکیاملا؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار عامر متین نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کا کوئی ایشو بنے گا ، قانونی طور پر گئے اور عدالت نے ریکارڈ منگو لیا تو سب کے کھاتے کھل جائیں گے ۔ ، ان کا کہنا تھا کہ توشہ سیاسی سٹنٹ ہے ، یہاں بیور کریٹس اور سیاستدانوں کا گٹھ جوڑ بن گیا ہے ،

پہلے سے 15سے 20فیصد ریٹ تھا عمران خان نے کم از کم 50فیصد کیا ، چاہتے ہیں یہ معاملہ عدالت جائے ، لوگ گھبرا کر اس کا قانون بنائیں ۔ نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کے دوران انہون نے کہا ہے کہ 2013تک کی پارلیمنٹ کے اندر رپورٹس پیش کی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق سابق سدر پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ کو 515تحائف ملے جن میں ہیرے کے سیٹ ، زیورات کے باکسز، خنجر اور پستول (ایک گولڈ کی پستول امیر مقام کو دی تھی)شامل ہیں ملے ۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز توشہ خانہ سے 1126تحائف لندن لے گئے ۔ شوکت عزیز نے 26کروڑ کے تحائف کے صرف اڑھائی کروڑ میں حاصل کیے ۔ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی 110تحائف صرف 3لاکھ دے کر گھر لے گئے ۔ صرف 40روزتک وزیراعظم رہنے والے چودھری شجاعت حسین کو 9تحفے ملے وہ توشہ خانہ کی بجائے ذاتی ملکیت میں لے گئے ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ سابق صدر رفیق تارڑ کو 11لاکھ روپے مالیت کے 74تحائف ملے ، صرف ایک لاکھ بیالیس ہزار ادا کیے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 127تحائف ملے 75وہ اپنے ہمراہ لے گئے ، صرف 14لاکھ روپے ادا کئے ، تحائف میں گاڑیاں ، ڈائمنڈز شامل تھے ۔ ایک قالین پچاس روپے کا بھی خریدا گیا ، بریف کیس 875روپے میں خریدا ، ایک مرسیڈیز 6لاکھ میں لے لی ، مریم نواز نے دس لاکھ کی گھڑی 45ہزار میں لی ۔ سابق صدر فاروق لغاری 28لاکھ روپے دے کر 114تحائف گھر لے گئے ۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 630تحفے ملے ، 174کو دو لاکھ 72ہزار روپے کے عوض خریدا ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی اہلیہ 50لاکھ کے زیورات 5لاکھ میں لے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…