جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کو انٹرنیشنل ہوائی اڈے کا درجہ دینے کا اعلان

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کو انٹرنیشنل ہوائی اڈے کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سب سے زیا دہ آمدن والا ایئرپورٹ لاہور کا ہے، مستقبل کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ بھی بہت سود مند ثابت ہوگاجمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دور ان

وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا کہ دونوں ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے، کراچی ایئر پورٹ کے رن وے کو اپ گریڈیشن کرنے جا رہے، سب سے زیا دہ آمدن والا ایئرپورٹ لاہور کا ہے جبکہ مستقبل کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ بھی بہت سود مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ بنائے گئے، سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ نہیں بننے چاہیں کیونکہ ایسے ایئرپورٹس کی تعمیر سے ریاست کا اربوں روپے خرچ کیا گیا، معذرت کیساتھ ہم سب نے اس میں اپنا حصہ ڈالا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں 47 میں سے 17 ایئر پورٹس آپریشنل ہیں، ایئر پورٹ ہیں مگر ہمارے پاس جہاز نہیں، قومی ایئر لائن کی فیلڈ پلاننگ ہی غلط کی گئی، پی آئی اے کی فیلڈ پلاننگ کمرشل بنیادوں پر نہیں کی گئی، ہمارے پاس 12 بوئنگ 777 جہاز ہیں دنیا ان سے جان چھڑا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں 100 سیٹس والے چھوٹے جہاز چاہیں مگر خریدنے کیلئے پیسے نہیں، کوشش ہے لیز پر جہاز خریدے جائیں، سارا نظام 6 یا 8 ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا، پالیسی کا تسلسل رہا تو ریلوے پی آئی اے کوٹریک پر ڈال دیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے گیا تھا مگر سابق حکومت کے گزشتہ چار سال میں محکمے کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…