پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی زیر قیادت لاہور زمان پارک میں پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ہفتے کو اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت لاہور زمان پارک میں پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حقیقی آزادی مارچ کو اپنے مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے عمران خان کو حقیقی آزادی لانگ مارچ سے متعلق اپ ڈیٹ کیا اور اس سے متعلق ان کی رائے لی گئی۔شاہ محمود نے بتایا کہ اجلاس میں طے ہوا کہ حقیقی آزادی مارچ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ یہ مارچ آگے منزل کی جانب سفر کرے گا اور ہفتے کے روز عمران خان پنڈی میں اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عمران خان کریں گے کہ سب نے راولپنڈی کب پہنچنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…