پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا پی ٹی آئی کے مزید استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے مزید استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے معاملوں پر یوٹرن لے لیا ہے، اب کسی مزید رکن کا استعفی منظور نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف

پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفے منظور کر چکے ہیں، سپیکر نے استعفے سے متعلق فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کیا ہے۔یاد رہے کہ جولائی کے مہینے میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کیے تھے،قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے استعفے منظور کیے ہیں۔ سپیکر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں، ان میں این اے-22 مردان 3 سے علی محمد خان، این اے-24 چارسدہ 2 سے فضل محمد خان، این اے-31 پشاور 5 سے شوکت علی، این اے-45 کرم ون سے فخرزمان خان شامل تھے۔پی ٹی آئی کے دیگر اراکین میں این اے-108 فیصل آباد 8 سے فرخ حبیب، این اے-118 ننکانہ صاحب 2 سے اعجاز احمد شاہ، این اے-237 ملیر 2 سے جمیل احمد خان، این اے-239 کورنگی کراچی ون سے محمد اکرم چیمہ، این اے-246 کراچی جنوبی ون سے عبدالشکور شاد بھی شامل ہیں۔ سپیکر نے خواتین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے مخصوص نشستوں پر منتخب شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کرلیے تھے۔دو مخصوص نشستیں دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو مل گئیں،

تاہم باقی نو حلقوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان کیا گیا تو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد نے اسلام آباد ہائیکورٹ جا کر حکم امتناعی حاصل کر لیا ، جس کے بعد آٹھ حلقوں میں الیکشن ہوئے ، ان آٹھ حلقوں میں سے 7 حلقے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بطور امیدوار جیت لیے، جبکہ ایک الیکشن کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی جیتنے میں سرخرو ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…