جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے توشہ خانے سے لیے گئے پین میں جڑا ایک ہیرا 275 روپے کے حساب سے خریدا، مزید حقائق سامنے آ گئے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے سعودی تحفے سے متعلق مزید حقائق سامنے آگئے جس کے مطابق عمران خان نے توشہ خانے سے لیے گئے پین میں جڑا ایک ہیرا صرف 275 روپے کے حساب سے خریدا اور 500 روپے میں اسے فروخت کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ایک ہیرے کی قدر کا اندازہ صرف 1000 روپے لگوایا اور 1466 ہیروں سے جڑے ایک پین کی قیمت کا اندازہ صرف 15 لاکھ روپے لگوایا۔عمران خان نے پین 20 فیصد رقم ادا کرکے یعنی صرف 3 لاکھ روپے میں خریدا اور اسے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں فروخت کیا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کے بقول جس دکان پر تحائف بیچے گئے وہ بھی ڈھونڈ لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق خستہ حال دکان کے مالک کو گھڑی کی رسید دکھائی گئی تو پتہ چلاکہ یہ دکان تو موجودہ مالک نے 2020 میں خریدی ہے، دکان کے پچھلے مالک نے مبینہ طور پر گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدی۔اْدھر دبئی کے پاکستانی تاجر عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا کہ گھڑی اور دیگر تحائف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی سے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔قبل ازیں عمران خان نے کہا تھاکہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آبادمیں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجودہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…