جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

گھڑی بیچنے سے حاصل ہونے والے پیسے کب اور کیسے ٹرانسفر ہوئے؟خواجہ آصف کا بڑا اعلان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام  آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم گھڑی بیچنے والے  معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عمران خان نے ملک کے وقار کوو خراب کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، وہ  توشہ خانہ میں سامنے  آ نے والی کرپشن پر چاہتے ہیں یہ معاملہ دب جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا رہا ہے مگر لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان نے یوٹرن لیا۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورمیں ریکارڈ کرپشن ہوئی، سعودی ولی عہد کی گھڑی دبئی میں جاکر بیچی۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو بد دیانت کہتے تھے خود بد دیانت ثابت ہوئے، ہم اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عمران خان نے کتنے پیسے وصول کیے یہ پتہ لگنا چاہیے، اس معاملے میں جولوگ ملوث تھے ان کوجواب دینا چاہیے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیسے کہاں سے آئے ہیں؟ منی لانڈرنگ ہوئی ہے یا کوئی اورطریقہ اختیار کیا گیا۔ اب ساری باتیں عدالت میں آئیں گی، اب یہ کہتے ہیں مقدمہ کراؤں گا،یہ تو اچھی بات ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں سارے شورمیں کرپشن دب جائے، سائفر پر بیرونی سازش کا الزام لگایا اب اس الزام سے پیچھے ہٹ گئے، ملک کے معاشی حالات اتنے اچھے نہیں ہیں، ایسے بیانات سے بیرونی حالات بھی متاثر ہوتے ہیں، اس شخص نے پوری کوشش کی کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے، عمران خان نے فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی، تاحیات ایکسٹنشن کی بات بھی کرتا رہا، صدر مملکت کے ساتھ ملاقات میں ان کے آگے ہاتھ جوڑتا رہا اورمختلف آفربھی کرتا رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے دبئی میں گھڑی بیچی، ان کی کرپشن، بے ضابطگیوں کا سلسلہ نیا نہیں، عمران خان کے دور میں ریکارڈ کرپشن کی گئی، عمران خان عدالت میں جا کر مقدمہ کریں، بڑی اچھی بات ہے، عدالت میں ان کی بدیانتی ثابت ہو جائے گی،

انہوں نے اپنے کیسز ختم کرائے، نوازشریف کو تاحیات نااہلی کی سزا دی گئی، انہوں نے اپنے فائدے کے لیے توشہ خانہ کے قانون کوتبدیل کیا۔  خواجہ آصف نے کہا کہ چاہتے ہیں جو پیمانہ نوازشریف کیلئے ہو وہی عمران خان کے لیے بھی استعمال ہونا چاہیے، ان پرقاتلانہ حملہ پنجاب میں ہوا،

صوبے میں مقدمہ درج ہونا چاہیے، اگران کی مرضی کی ایف آئی آردرج نہیں ہورہی تو پرویزالہیٰ کا گریبان پکڑیں، عمران خان کے خلاف آئین و قانون اور قائدے کے تحت کارروائی ہوگی، الیکشن کمیشن کا عمران خان کے خلاف فیصلہ منی لانڈرنگ کا واضح ثبوت ہے،

سارے سوالات کا جواب عمران خان کودینا پڑے گا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیٹی اور زرداری صاحب کو قید کیاگیا۔ نوازشریف کو تنخواہ نہ لینے پر سزادی گئی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان صاحب بڑھکیں مارنے سے بات ختم نہیں ہو گی،

ہماری حکومت میں ایک شخص کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا گیا، گزشتہ دورمیں مخالفین کونشانہ بنایا گیا، ان کے دورمیں دہشت گردی کا ماحول بنادیا گیا تھا، سعودی عرب سے کسی بڑے عہدے پر فائزشخص کا پیغام آیا ہے، کیا ملنے والے تحائف کو ایسے بیچا جاتا ہے،

آج ہماری حکومت میں وزیراعظم آفس کے کورویڈر میں ملنے والے تحائف گھڑی کی ٹرانزیکشن سے پاکستان کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچا، جواب دے پیسے کس طرح ٹرانسفر اور کتنی اماؤنٹ تھی، جس طرح ہم نے مقدمات کا سامنا کیا اسی طرح عمران بھی سامنا کریں، ہم قانون اورقائدے کے تحت اس معاملے کوانجام تک پہنچائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…