منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا،فیصل واوڈا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور آرمی چیف کی ملاقات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہاکہ عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں کہاگیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کروادیں

تاہم ملاقات کے ایک دن بعد ہی چیزیں خراب ہوگئیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمرفاروق سے وزرات ملنے کے ڈیڑھ سال بعد ملاقات ہوئی، عمرفاروق سے ملنے کیلئے اعظم خان نے کہا تھا، دیگر وزرا کی بھی ان سے ملاقات ہوچکی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ کے دن گنے جاچکے ہیں، عقل مندی ہے کہ استعفیٰ دے دیں یا پھر تحریک عدم اعتماد آجائے گی، میں نے چیئرمین سینیٹ کو الوداعی کھانے کی آفر کردی ہے، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کو کہا تھا عہدے آنے جانے والی چیزہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک ریاض کو190 ملین ڈالر دینے کے وقت کابینہ میں موجود تھا، شہزاد اکبر نے کہا لفافے پر ہم کابینہ میں بات چیت نہیں کرسکتے، شہزاد اکبر نے ہمارے سوال اٹھانے پر برا مانا تھا۔ سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور آرمی چیف کی ملاقات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہاکہ عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں کہاگیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کروادیں تاہم ملاقات کے ایک دن بعد ہی چیزیں خراب ہوگئیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…