پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان پنجاب خزانے پر بوجھ، سکیورٹی کے نام پرکتنے کروڑ خرچ ہوں گے؟

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب کے خزانے پر بوجھ بننے لگے، لاکھوں شہریوں کی سکیورٹی صر ف فرد واحد پر لگا دی گئی،پنجاب حکومت عمران خان کی سکیورٹی پر ماہانہ 10 کروڑ روپے سے زائد برداشت کرے گی،ذرائع کے مطابق لاہورمیں عمران خان

کی رہائش گاہ پر خیبرپختونخوا پولیس، لاہور پولیس سمیت دیگراداروں کے سینکڑوں ملازمین مامور ہیں، جبکہ زمان پارک پر تعینات 516 اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی بارہ گھنٹے کر دی گئی ہے، جن کے لیے واش رومز اور کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں، عمران خان کی زمان پارک کی رہائش گاہ کی بم پروف دیوار اور کنٹرول روم کے علاوہ مورچہ بندی پر ماہانہ دس کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پولیس پاپولیشن ریشو کے مطابق ایک کانسٹیبل 450 شہریوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، یوں زمان پارک میں تعینات 516 اہلکار دو لاکھ 32 ہزار 200 شہریوں کا تحفظ چھوڑ کر چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی پر تعینات کردیئے گئے۔ عمران خان پنجاب کے خزانے پر بوجھ بننے لگے، لاکھوں شہریوں کی سکیورٹی صر ف فرد واحد پر لگا دی گئی،پنجاب حکومت عمران خان کی سکیورٹی پر ماہانہ 10 کروڑ روپے سے زائد برداشت کرے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…