میلبرن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ 150 کے قریب اسکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ میچ میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں ،ہم نے رنز بھی کم کیے، 150 کے قریب اسکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بولنگ کے دوران ہم نے میچ پکڑلیا تھا، بین اسٹوکس کو جارحانہ بولنگ کی لیکن ان کی قسمت اچھی تھی۔وکٹیں لینے کی کوشش کررہے تھے اس لیے بال آگے کررہے تھے،شاہین آفریدی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے بھی کافی فرق پڑا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں حارث نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اگر اتنااسکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، حارث رؤف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی



















































