ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی فنکاروں نے عرفان پٹھان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بھارت کی انگلینڈ سے عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی سابق کرکٹر عرفان پٹھان کے پاکستان مخالف ٹوئٹس انہیں مہنگے پڑ گئے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے گزشتہ پیر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کرکٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ صرف سنڈے کے نام پر زندہ ہیں۔اب بھارت کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد اداکارہ ثناء جاوید نے انسٹا اسٹوری لگاتے ہوئے کہا کہ

’سنڈے کو ٓاپ بھی ٹیون ان کریے گا پاکستان بامقابلہ انگلینڈ فائنل میں، ٹوئٹر پے نہیں ٹی وی پے لائف فرام دی اسٹیڈیم‘۔پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر نے عرفان پٹھان کو ان کے ٹوئٹ ’پڑوسیوں جیت آتی جاتی رہتی ہے، لیکن گریس آپ کے بس کی بات نہیں ہے‘، پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جواب دیا کہ ’معافی چاہتا ہوں سر فائنل میں پہنچ جائیں تو بات کریے گا، اْدھر سے آواز نہیں آ رہی آپ کی ۔ عرفان پٹھان نے یہ ٹوئٹ بھارت بامقابلہ انگلینڈ کے سیمی فائنل سے قبل کیا تھا، تاہم بھارت کی شکست کے بعد سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے تبصرہ کیا کہ ’ارے کیا ہو گیا بھائی؟ کس نے کچھ کہا ہے تو مجھے بتاؤ، میں ڈانٹوں گا، وعدہ‘بالی ووڈ سے ڈیبیو کرنے والی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے دو ٹوئٹ کیے، پہلا دوسرے سیمی فائنل سے قبل جس میں لکھا کہ ’عرفان بھائی، ہم گریس لیس ایکس نہیں ہیں، بلکہ پاکستانیوں کو گریس لیس ایکس بالکل پسند نہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ آپ کی ٹیم جیتے اور ہم فائنل میں آپ کے منتظر رہیں گے مکمل تیاری کے ساتھ‘۔جبکہ دوسرا ٹوئٹ بھارت کی شکست کے بعد کیا کہ ’ سوری عرفان بھائی، ہماری دعائیں رنگ نہ لائیں، ہم آپ کو فائنل میں یاد کریں گے اور بہترین کھیل پیش کرکے جیت اپنے نام کریں گے۔ بالکل فلم لگان کی طرح۔ آپ بھی برائے مہربانی ہمارے لیے خوش ہوجائیں۔ ہم جیتیں یا ہاریں ہم اپنا گریس برقرار رکھیں گے‘۔اداکار ہارون شاہد نے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی خراب بالنگ کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ آج عرفان پٹھان انگلینڈ سے کہہ رہا ہے کہ کچھ تو گریس دکھاؤ یار‘ اداکار جبران ناصر نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 10 وکٹوں سے جیت پر بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پڑوسیوں ہارنا تو چلتا رہتا ہے لیکن وکٹ لینا تمہارے بس کی بات نہیں‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…