پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا پر فیصلہ جاری سنا دیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ احتجاج ہر ایک کا آئینی حق ہوتا ہے،پیر کے روز تمام فریقین کو سن کر فیصلہ دیں گے ۔ ہائیکورٹ کے معزز جسٹس جواد حسن نے رہنما انجمن تاجران پاکستان نعیم میر کی لانگ مارچ رکوانے کے لیے دائر درخواست پر

سماعت کی۔درخواست گزار نے نعیم میر نے سابق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سے کاروبار ختم ہو کر رہ گئے ہیں اور ملکی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کو امن و عامہ کی صورتحال بہتر بنانے کا حکم دیا جائے اورتحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کا حکم دیا جائے۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ احتجاج ہر ایک کا آئینی حق ہوتا ہے ، یہ آپ کو تنگ نہیں کریں گے ،آپ وقت ضائع نہ کریں ،عدالت اسی نوعیت کے کیسز پر ماضی میں فیصلے دے چکی ہے۔13دسمبر 2021 ء کے جلسے کا آرڈر میں نے ہی کیا تھا اور مریم نواز کے جلسے سے متعلق بھی فیصلہ میں نے دیا تھا، اسی نوعیت کے فیصلے میں ہر سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج کا حق ہونا قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں جن محکموں کو ہدایت کی استدعا کی گئی ان کے پاس تو اختیار ہی نہیں۔سماعت کے موقع پر جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ پیر کو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ دیں گے۔عدالت نے وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…