کراچی (این این آئی)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ سے معروف عالم دین مولانا جمیل اظہر وتھرا نے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے علامہ جمیل احمد راٹھوڑ، علامہ جمیل احمد وتھرا، شیخ الحدیث مولانا ضیا الدین و دیگر علما کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
ایک سازش کے تحت عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے بیانیہ چلتا چلتا قاتل تک پہنچا جس نے عمران پر حملہ کیا اس کا بھی وہی بیانیہ سامنے آیا، عمران خان ان خدشات کا اظہار پہلے کرچکے تھے کہ ان پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کرانے کی سازش بنائی گئی ہے ایسے جھوٹے بیانیے بنا کر عمران خان قتل کرنا چاہتے تھے لیکن جو اللہ پاک چاہتا ہے وہی ہوتا ہے ان کے تمام تدبیروں مٹی میں مل گئی عمران خان ایک بار پھر ان کی سازش سے بچ نکلے ہیں عمران خان عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہیں ان کی کال پر آج لانگ مارچ شروع ہوگیا ہے جو لوگ عمران خان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں سارے لوگ بے نقاب ہورے ہے عمران خان نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کی بات کی ہے۔ پریس کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ مولانا جمیل احمد راٹھورنے بات کرتے ہوئے کہا اس وقت دین کو سیاست کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ایسے لوگ سیاست میں آئے ہیں جو دین کو سیاسیت کے لئے استعمال کر رہے ہیں پہلے بھی پاکستان میں مذہب کو سیاست میں استعمال کیا جاتا رہا ہے اب ساری سیاست نیچے جارہی ہے کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر ایسے شخص پر الزام رہے ہیں جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسم کی کی بات کرتا ہے، ایسے شخص پر توہین مذہب کا الزام لگایا جارہا ہے جو اسلام کی سر بلندی کی بات کرتا ہے جس نے رحمت العالمین اتھارٹی بنائی اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی پوری دنیا میں دین اسلام کا دفاع کیا
ایسی شخصت پر جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں ایسے شخص پر توہین مذہب کا الزام لگایا جارہا ہے وہ پاکستان کی بات کرتا انہوں نیمزید کہا موجودہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا نواز شریف کا استقبال کرنا حج سے بڑا ہے اس وقت میں ان پر توہین حج کی ایف آئی آر کٹوانا چاہیے تھے۔ شریعت میں چوری کی سزا بہت بڑی ہے اسلام نے ہاتھ کاٹنے کی سزا دی ہے جو شخص چوری روکنے کے لیے جدوجھد کرتا ہے
اللہ اس کو مجاہد کا درجہ دیتا ہے جس حملہ آور سے بیان لیا گیا وہ ہوش میں نہیں تھا وہ کہہ رہا تھا اذان کے دوران گانے چلتے تھے لکن یہ غلط بات کی گئی تھے اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ پریس کانفرنس سے معروف جیید علما مولانا جمیل اظہر وتھرا نے بات کرتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں چوری ہورہی ہے سب کو کٹھا ہونا ہے جب گاؤں میں چوری ہوتی ہے تو پورا گاؤں جمع ہوتا ہے احتجاج کرنا جمہوریت کا حسن ہوتا ہے ہمارے ملک پر چوروں نے قبضا کیا ہوا ہے قوم چوروں کے خلاف نکلے ہم عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
پریس کانفرنس سے شیخ الحدیث مولانا ضیا الدین نے کہا پورے عالم اسلام کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم حکم دیا ہے میری حدیث سنو تو آگے پہنچاؤ۔ انہوں نے کہا عمران خان پر حملا کرنے والا طوطا پکڑا گیا وہ مذہبی جنونی نہیں تھا منصوبہ سازوں نے غلط پلاننگ کی ہے ایک تو ملزم کو ڈارھی نہیں اور وڈیو جلدی سے جاری کی گئی ہم نام کے مسلمان رہ گئے ہیں خان صاحب ایک محتاط انسان ہیں وہ مذہبی دین کے اسکالر کا بھی دعوا نہیں کرتے۔ عمران خان نے ہمیشہ دنیا کے سامنے عالم اسلام کا دفاع کیا ہے ان پر جھوٹے الزام لگانے کی مذمت کرتے ہیں۔