اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

متنازع فیصلوں پر تنقید کا شکار اراسمس پاکستان کے سیمی فائنل کیلئے امپائر مقرر

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا،آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر 12 مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سیمی فائنل کے لیے 4 ٹیموں کا لائن اپ مکمل ہو چکا ہے، گروپ ون سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، آئی سی سی نے دونوں سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے،پاکستان اور نیوزی کے درمیان پہلے سیمی فائنل کے لیے جنوبی افریقا کے ماریس اراسمس اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر ہوں گے۔ رچرڈ کیٹلبرا تھرڈ امپائر اور مائیکل گف فورتھ امپائر مقرر ہوں گے۔ ماریس ایرامس ورلڈ کپ میں متنازع فیصلوں کی وجہ سے تنقید کا شکار رہے ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں کرس براڈ میچ ریفری ہوں گے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں کمار دھرما سینا اور پال ریفل فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،ایڈیلیڈ میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کرس گفانی کو تھرڈ امپائر اور روڈ ٹکر کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…