اسلام آباد (این این آئی)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے، صوبائی حکومت اگر اپنے لیڈر کی حفاظت نہیں کرسکتی تو عام لوگوں کو تحفظ کیسے دے گی؟۔