جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہونے کا خدشہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے منی بجٹ کا امکان،پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہونے کا خدشہ۔مختلف امپورٹڈ اشیا پر2فیصد ڈیوٹی جبکہ ہائی آکٹین پیٹرول پر فوری 11فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف شرائط ماننے کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح 50 روپے تک بڑھائی جا سکتی ہے، ذرائع

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت کے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے مذاکرات سے پہلے منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی کی شرح سے مطمئن نہیں اس لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل منی بجٹ لایا جا سکتا ہے جس کا مقصد آمدن بڑھا کر آئی ایم ایف کو منانا ہے، یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس سے پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مختلف امپورٹڈ اشیا پر2فیصد ڈیوٹی عائد ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی آکٹین پیٹرول پر فوری 11 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف شرائط ماننے کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح 50 روپے تک بڑھائی جا سکتی ہے جس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…