منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے،ایئن چیپل

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

سڈنی (این این آئی)سابق آسٹریلوی کپتان ایئن چیپل نے کہا ہے کہ پاکستان نے جس طرح جنوبی افریقا سے کھیلا اس ٹیم کو ایسا ہی کھیلنا چاہیے ،بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایئن چیپل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑی آپس میں اچھی طرح ملتے ہیں

اور پاکستان میں عوام کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، کرکٹ مختلف ملکوں کے لوگوں کو قریب لاتی ہے، پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ سیاستدان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میلبرن سے بہتر ہے کہ پاک بھارت سیریز ان کے ہوم گرانڈز پر ہوں، میرے پاکستان کے کرکٹرز سے اچھے تعلقات رہے، انتخاب عالم سے آج بھی رابطہ ہے، ہم فیلڈ پر مخالف لیکن فیلڈ سے باہر اچھے دوست ہوا کرتے تھے، کرکٹ سے محبت نے ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب رکھا تھا۔ایئن چیپل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کا اگلے رانڈ تک نہ آنا مایوس کن ہے ،پاکستان نے جس طرح جنوبی افریقا سے کھیلا، اس ٹیم کو ایسا ہی کھیلنا چاہیے، بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے، زمبابوے سے ہارنا اور بھارت کے خلاف بوکھلانا پاکستان جیسی باصلاحیت ٹیم سے ایسی توقع نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پہلے لگا کہ پاکستان اور بھارت سیمی فائنل کھیلیں گے لیکن اب جنوبی افریقا کا چانس ہے۔ایئن چیپل نے کہا کہ بابراعظم تینوں فارمیٹ کے بہترین بیٹسمین ہیں، وہ فنکارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ کم بانڈری اور بہتر بیس نے ٹی ٹوئنٹی میں آرٹسٹک بیٹنگکی اہمیت کم کردی ہے،اس وقت ہر کسی کا ٹی ٹوئنٹی کی جانب جھکا ہے، دنیا بھر میں ہونیوالی لیگز کرکٹ کی بہتری نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے ہیں ، اس لیے اچھے کرکٹر کا لیگ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا مناسب رویہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…