بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیخ رشید نے عمران خان سے کہا ہے کہ اگر میں گرفتار ہو جائوں توکہنا شیخ رشید پر تشدد ہوا ہے یہ نہ کہنا کہ ننگا کرکے جنسی تشدد ہوا ہے، رانا ثنا اللہ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان نے اعظم سواتی کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے خلاف عدلیہ کی تضحیک اورپاک فوج کے سربراہ کی مداخلت کے ٹویٹ پر درست مقدمہ درج کیا گیا ۔

تمام قانونی تقاضے پورے کر کے انہیں گرفتار کیاگیا، دوران جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے پاس ہی رہے ، حراست کے دوران عزت و احترام کا خیال رکھا گیا،وہ  پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے ایک پریس کانفرنس کی اور الزام لگایا کہ ایف آئی اے نے گرفتار کر کے کسی اور کے حوالے کیا ، کسی اور نے تشدد کیا ۔ کسی اور کی بات تو بعد میں آتی ہے، اگر ایف آئی اے مقدمہ درج کرے اور گرفتاری کے لئے چھاپہ مارے اور کسی کے حوالے کرتا تو پھر وزارت داخلہ ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کی تھی کیونکہ مجھے کوئی درخواست یا شکایت موصول نہیں ہوئی تھی ، آج جب اس معاملے کا نیا رخ آیا تو ایف آئی اے چھاپہ مارنے والی ٹیم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو بلا کو تفصیل سے پوچھا ، ان کے ساتھ سائبر کرائم شعبے کے ڈائریکٹر وقار الدین سید کو بھی طلب کیا ۔رانا ثنااللہ نے دوران پریس کانفرنس انکشاف کیا کہ شیخ رشید نے عمران خان سے کہا ہے کہ اگر میں گرفتارہو جائوں توکہنا شیخ رشید پر تشدد ہوا ہے یہ نہ کہنا کہ ننگا کرکے جنسی تشدد ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…