جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم خودزرداری کے تحفظات دورکرینگے

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مفاہمتی پالیسی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف خود سابق صدر آصف زردای کی غلط فہمیاں دور کرکے انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔پی پی کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم نے کسی بھی حد تک جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رینجرز آپریشن سمیت وزیراعظم تمام معاملات میں براہ راست خود نگرانی کرینگے۔نوازشریف نے پیپلزپارٹی کو نہ گنوانے کے حتمی فیصلے سے پارٹی رہنماﺅں کو آگاہ کردیا ہے۔مسلم لیگ ن کے تمام رہنماﺅں ،وفاقی و صوبائی وزرائ کو مفاہمتی پالیسی کے مطابق بیانات دینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔مسلم لیگ ن کا کوئی رہنما پیپلز پارٹی کے خلاف براہ راست بیان جاری نہیں کرے گا۔وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی پریس کانفرنس پر بھی وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کے انتہائی قریبی معتبر ذرائع نے رات گئے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی۔اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف نے سینئر پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود آصف زرداری کو منائیں گے اور ان کے تحفظات دور کریں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ قوی امکان ہے کہ وزیراعظم آئندہ ماہ دورہ امریکہ کے دوران آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کسی صورت نہیں چاہتے ہیں کہ موجود ہ حالات میں پیپلز پارٹی کی مخالفت مول لے کر حکومت کی مشکلات میں اضافہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے دوران آئندہ دو ماہ کے دوران ہونے والے ضمنی انتخابات پر بھی گفتگو کی ہے کہ تحریک انصاف کے موجودگی میں مسلم لیگ ن کسی تیسری جماعت کی صورت میں مضبوط اپوزیشن کو موقع نہیں دینا چاہتی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنی مستقبل کی پالیسی واضح کردی ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ بھی پیپلزپارٹی کوساتھ لیکر چلے گی اس سلسلے میں وزیراعظم خود اہم کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق نوازشریف پیپلز پارٹی کے معاملے میں کسی بھی حد تک جانے کا حتمی فیصلہ کرچکے ہیں۔وزیراعظم نے تمام وفاقی وزرائ و دیگر رہنماﺅں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی نیا محاذ نہیں کھولا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…