اسلام آباد ( آن لائن)تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا بھی اسلام آباد پولیس کا حصہ ہونگے،وفاقی پولیس کی جانب سے کانسٹیبل کی بھرتی کا اشتہار دیدیا گیا ہے،ایک ہزار 668 کانسٹیبلوں کی بھرتیوں میں خواجہ سراء بھی شامل ہے،بھرتی کے لیے دئیے گئے اشتہار میں مرد،خواتین اور خواجہ سراؤں کا کوٹہ شامل کیا گیا ہے،پروٹیکشن بل رائیٹ ایکٹ2018 کے تحت خواجہ سرائوں کا کوٹہ اشتہار میں دیا گیا ہے ،خواجہ سراؤں کو بھی انٹری ٹیسٹ،میڈیکل اور انٹرویو پاس کرنا لازم ہوگا،خواجہ سراء بھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینگے۔