کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے سر کا ری ملازمت کے حصول کے لئے عمر کی بالائی حد 43سال مقرر کر دی۔ جمعہ کو گور نر بلو چستان کے حکم سے چیف سیکر ٹری بلو چستان کی جانب سے جا ری کر دہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلو چستان نے سر کا ری ملازمت کے حصول کے لئے عمر کی بالائی حد 43سال مقرر کر دی ہے، رعایت کا اطلاق 24جون 2022سے 23جون 2023تک ہو گا اور یہ رعایت سول سروس پوسٹوں میں ابتدائی تعیناتی کے لئے دی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس سے قبل جا ری ہو نے ولا حکومت بلو چستان کا 3اگست 2022کا نو ٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔