اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مالش کرنے والا شخص لوگوں کے بہانے حیلوں سے سنسان جگہ لے جا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم پارکس میں آسان ٹارگٹ کو تلاش کرتا ہے پھر اسے حیلے بہانوں سے سنسنا جگہ لے جا کر قتل کر دیتا تھا ۔ اور اس کی قیمتی اشیاء لے کر وہاں سے فرار ہو جاتا تھا ۔ سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالش کے دوران شہریوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، شادباغ، اسلام پورہ اور راولپنڈی میں 5 قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا ۔