منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

جیوانی ائیر پورٹ پرحملہ،کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی،مزید پیش رفت

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیوانی( این این آئی) بلوچستان کے جیوانی ائیر پورٹ سے اغوا کئے گئے سول ایوی ایشن کے انجینئر محمود اللہ نیازی کی لاش مل گئی ہے جس کے بعد واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے ۔ انجینئر محمود اللہ نیازی کو دہشت گردوں نے جیوانی ایئر پورٹ پر حملے کے دوران اغوا کیا تھا ۔ سول ایوی ایشن کی تنصیبات پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا،جس میں ایک افسر خالد اللہ جان جاں بحق اور دوسرا افسر الطاف حسین زخمی ہوا جبکہ ایک اور انجینئر محمود اللہ نیازی کوا غوا کرلیا گیا تھا، جس کی لاش جیوانی کے قریب سے ملی ہے۔مغوی اہلکار کو کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے حملے میں طیاروں کی لینڈنگ میں مدد دینے والا وی او آر تباہ اور ریڈار سسٹم کو آگ لگادی تھی۔سول ایسوی ایشن کی تنصیبات پرحملے کامقدمہ جیوانی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ادھر جیوانی میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے انجینئر الطاف حسین کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جہاںڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ ڈاکٹرز کی پانچ رکنی ٹیم انجینئر کی حالت کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ زخمی انجینئر کے ایکسرے اور سیٹی اسکین بھی کرلئے گئے ہیں ، تاہم پیٹ میں لگنے والی گولی اب تک نہیں نکالی جاسکی ہے۔حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…