جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عرب امارات، چند سو کمانے والا ملازم راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(این ین آئی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ماہانہ 13 سو درہم کمانے والے شخص کی قسمت کھل گئی، نیپالی شخص نے 10 ملین درہم کا انعام جیت لیا۔امارات میں کار واشر کے طور پر کام کر کے ماہانہ 13 سو درہم کمانے والا

نیپالی شہری لکی ڈرا کے ذریعے 10 ملین درہم کا مالک بن گیا۔جیتنے والے 31 سالہ بھرت کا کہنا ہے کہ اس کی جیت کے ساتھ اس کی پہلی ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس کا خاندان خوشحال ہو۔بھرت کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی بھارت کے شہر نئی دہلی میں میں زیر علاج ہے، ایک سرجری کے دوران وہ فالج کا شکار ہو گیا تھا اور اس کی سماعت ختم ہوگئی تھی۔ لکی ڈرا میں جیتی گئی رقم سے اب وہ اس کا بہتر علاج کروا سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 3 سال قبل دبئی پہنچنے کے بعد، ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ وہ اپنے 25 سالہ بھائی کا علاج جاری رکھ سکیں جو دماغ کے ٹیومر میں مبتلا ہے۔بھرت کے والد بھارت میں ڈرائیور ہیں اور باپ بیٹے دونوں مل کر طبی اخراجات اٹھا رہے ہیں، اس کے علاوہ بھرت اپنے 5 سالہ بیٹے اور 2 سالہ بیٹی کا مستقبل بھی محفوظ بنانا چاہتا ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…