لاہور(آن لائن) پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر ٹرانس جینڈر بل کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔اداکارہ عفت عمر نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹرانس جینڈر بل سے متعلق ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔عفت عمر کا کہنا ہے کہ میں مکمل طور پر ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کرتی ہوں اور اس کے خلاف ایسی تمام جماعتوں اور ذہنیت سے نفرت اور مذمت کرتی ہوں جو اس بل کے خلاف پروپیگنڈے میں شامل ہیں۔