لاہور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملت پارک تھانے میں خاتون نے مقدمہ درج کرایا کہ مالک مکان ملزم وقاص نے گھر میں زبردستی داخل ہو اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا یا، پولیس نے ملزم مالک مکان کو گرفتار کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،پولیس نے ملزم وقاص عرف شانی کو فوری گرفتار کیا۔ ایس پی اقبال ٹان ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی یا انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔