لندن(این این آئی)برطانوی شہر لیسٹر میں جاری کشیدگی نے علاقے کی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا ۔45 برس سے لیسٹر میں مقیم اسماعیل بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن شہر میں ہولناک مناظر نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے، لیسٹر میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے۔اسماعیل بخاری نے بتایا کہ تمام کمیونیٹیز خاندان کی طرح رہتی تھیں، کمیونیٹیز میں پھوٹ ڈالنے والے عناصر سے سختی سے نمٹنا ضروری ہے۔دوران گفتگو اسماعیل بخاری کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ پولیس حملہ آوروں کو شناخت کر کے انہیں انصاف کیکٹہرے میں لائیگی، لیسٹر میں امن کی فضاکی بحالی کے لیے بھارتی کمیونٹی کی قیادت کردار ادا کرے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے پیش نظر اب تک 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔