نیویارک(مانیٹرنگ، این این آئی) طالبان کی زیر قیادت ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان اگلے تین ماہ میں ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگانے جا رہے ہیں، دوسری جانب اقوام متحدہ نے طالبان پرزوردیا ہے کہ وہ افغانستان بھرمیں لڑکیوں کے ہائی اسکول دوبارہ کھول دیں۔ اس نے ٹھیک ایک سال قبل افغان لڑکیوں کی تعلیم پرشروع ہونے والی پابندی کوافسوس ناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔