جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

لال حویلی پر غیر قانونی قبضہ۔۔۔ شیخ رشید کو آخری مہلت

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر غیر قانونی قبضہ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی ہے جبکہ متروکہ وقف املاک کے

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے شیخ رشید کو اصالتا یا وکالتا پیش ہونے کا حکم دے دیا۔راولپنڈی کی لال حویلی کے ایک یونٹ سمیت سات اراضی یونِٹس پر قبضے سے متعلق متروکہ وقف املاک زونل دفتر راولپنڈی میں سماعت ہوئی، شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار شاہ زیب اور انکے سیکرٹری فیاض متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کے سامنے پیش ہوئے۔شیخ رشید کے وکیل نے نیا وکالت نامہ جمع کرا کے استدعا کی کہ دستاویزات کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے اور شیخ رشید بوجہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو تین بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن سابق وفاقی وزیر پیش نہ ہوئے جس پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو آخری موقع دیتے ہوئے 21 ستمبر تک سماعت ملتوی کردی۔شیخ رشید کے خلاف وقف املاک کی اراضی پر قبضے سے متعلق انکوائری 1994 میں شروع ہوئی جس کے بعد ان کو متعدد نوٹسز جاری کئے گئے، متروکہ وقف املاک کی دستاویزات کے مطابق شیخ رشید نے لال حویلی سمیت سات اراضی یونِٹس پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…