جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

معروف امریکی کامیڈین و میزبان جیمی فالن کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مذاق اْڑانا مہنگا پڑ گیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)معروف امریکی کامیڈین و میزبان جیمی فالن کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مذاق اْڑانا مہنگا پڑ گیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر جیمی فالن کے مشہور شو ‘دی ٹونائٹ شو’ سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔اس ویڈیو کلپ میں جیمی فالن کو وزیراعظم شہباز شریف کا اس بات پر مذاق

اْڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اْنہیں خود سے اپنے کان پر ٹرانسلیشن ایئر فون بھی نہیں لگانا آتا۔یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ ہوا کچھ یوں کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران ٹرانسلیشن ایئر فون کو اپنے کان پر لگانے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور پھر اْنہیں وہاں موجود پروڈکشن ٹیم میں سے ایک شخص کی مدد لینی پڑی، لیکن اس کے بعد بھی ان کے کان سے وہ ایئر فون اْتر کر گر جاتا ہے۔امریکی کامیڈین جیمی فالن نے اس واقعے کا ویڈیو کلپ اپنے شو کے دوران دِکھاتے ہوئے کہا کہ ‘میرے پاس ملک کے باہر سے ایک خبر ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے اور اس دوران اْنہیں اپنے کان پر ٹرانسلیشن ایئر فون کچھ دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔اْنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘حیرت کی بات یہ ہے کہ شہباز شریف دنیا کی 220 ملین آبادی کے وزیرِاعظم ہیں۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین شہباز شریف کا مذاق اْڑانے پر جیمی فالن پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔صارفین کے خیال میں اس طرح کے واقعات کسی بھی انسان کے ساتھ پیش آ سکتے ہیں، یہ عام سی بات ہے اتنی سی بات پر کسی کا مذاق اْڑانا انتہائی بے تْکی بات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…