ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرپشن کیسز ،3 وزرائے اعظم نئے نیب قوانین سے مستفید ہوگئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کیسز سے بڑے بڑے نام بری ہوگئے، 3 وزرائے اعظم نیب کے نئے قوانین سے مستفید ہوگئے، احتساب کے عمل کا جنازہ نکل گیا۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن دینے کی

حکومتی خواہش پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی، اس حکومت کا مقصد کرپشن کیسز ختم کر کے این آر او ٹو حاصل کرنا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ فوری صاف شفاف انتخابات ہیں، حکومت وقت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، غفلت کی نیند سو رہی ہے، الیکشن ملک کی ضرورت بن گئے ہیں، ورنہ معاشی عدم استحکام ہو سکتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے کال کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے، عمران خان نے آج پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا، اجلاس میں پنجاب کابینہ کے اراکین بھی تھے، معیشت اور کسانوں کی مشکلات پر مشاورت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان کے خلاف تحریک انصاف آواز اٹھائے گی، اگلے ہفتے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج کیا جائے گا، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کے کاموں میں غفلت برتی، مفاد پرست ٹولے نے اپنی زمینیں بچا کر غریب آبادی کے بند میں شگاف ڈالے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آٹے کے معاملے پر حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے، الیکشنز میں بیجا تاخیر کی گئی تو عوام سے رجوع کریں گے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جس میں پنجاب کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ اس اجلاس میں معیشت اور کسانوں کی مشکلات کے حوالے سے مشاورت ہوئی، مہنگائی کے طوفان کے خلاف تحریک انصاف آواز اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج کیا جائے گا عوام کی آواز میں آواز بلائی جائے گی، ریجنل صدور سے الگ الگ ملاقاتیں عمران خان نے کیں، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ صاف شفاف انتخابات ہیں، حکومت اس وقت صرف الیکشن سے بھاگ رہی ہے اس سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…