جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

مسلمان ٹک ٹاکر خابی لیم کا فی پوسٹ 17 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد رقم لینے کا انکشاف

datetime 16  ستمبر‬‮  2022 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)دنیا کے سب سے مشہور ترین ٹک ٹاکر خابی لیم سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک پوسٹ کیلئے پاکستانی 17کروڑ روپے لیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم قرآن حافظ ٹک ٹاکر خابی لیم اس وقت ٹک ٹاک پر دنیا کے سب سے زیادہ 150ملین سے زائد فالورز رکھنے والی شخصیت ہیں ان کے بار ے میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ

وہ کسی بھی پوسٹ کی اسپانسر کرنے کے پاکستانی 17کروڑ روپے لیتے ہیں ۔ خابی لیم نے صرف ایک سال میں 2 ارب روپے سے زائد کما لیے۔ قبل ازیں ٹک ٹاک ایپ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر خابی لیم کی کمائی سے متعلق معلومات نے سب کو چونکا دیا ہے۔خابی لیم نے غیر ملکی میڈیا ’فارچون‘ کو خصوصی انٹرویو کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز سے ہونے والی کمائی سے متعلق بتایا ہے۔’فارچون‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مسلم، قرآن حافظ ٹک ٹاکر خابی لیم کو ہر اسپانسر شدہ ٹک ٹاک ویڈیو کے عِوض تقریباً 400,000 امریکی ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں۔یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً 9 کروڑ 68 لاکھ روپے بنتی ہے۔آسکر جیتنے کی تمنا کرنے والے خابی لیم کے مطابق اْن کی زیادہ تر کمائی مختلف برانڈز کے لیے بنائی گئی ویڈیوز سے ہوتی ہے۔واضح رہے کہ خابی لیم کا تعلق سینیگال سے ہے جبکہ وہ اٹلی میں مقیم ہیں۔خابی لیم کو اداکاری کا بھی بے حد شوق ہے، وہ جَلد ہی انگریزی زبان پر عبور حاصل کر کے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے بھی خواہاں ہیں۔خابی لیم کو 2022ئمیں مختصر ویڈیو اپلوڈنگ ایپ ٹک ٹاک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔یاد رہے کہ ٹِک ٹاک پر خابی لیم کے 150 ملین جبکہ انسٹا گرام پر 79.5 ملین فالوورز ہیں۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…