اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہاہے کہ نواز شریف جب آئیں گے تو عمران خان جیل میں ہونگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہاکہ نواز شریف جب آئیں گے تو عمران خان جیل میں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے اسحاق ڈار کو واپس لے آؤ تو روپیہ اوپر جائے گا،جو کچھ عمران خان نے کیا ہے اس کو ختم کرنے کیلئے ایک سال کا وقت لگے گا۔ انہوں نے صحافی کے سوال پر کہا کہ نوازشریف واپس آجائیں گے آپ کیوں جلدی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہماری نہیں اللہ کی ہے۔