ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ کے شاہ چارلس فائونٹین پین لیک ہونے پر ناراض ہوگئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی ، آن لائن)برطانیہ کے شاہ چارلس فانٹین پین لیک ہونے پر ناراض ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس نے شمالی آئرلینڈ کا دورہ کیا ۔ اس دوران ایک تقریب میں دستخط کے دوران ان کے پین سے انک لیک ہو کر انگلیوں پر پھیل گئی۔

شاہ چارلس انک لیک ہونے پر نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اورپیچھے مڑ کر اپنے اسٹاف پر انک لیک ہونے پر غصے کا اظہارکیا اور رومال سے انک صاف کی۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے شاہ چارلس کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا نے فوری طورپر شاہ چارلس کو دوسرا پین فراہم کیا۔شاہ چارلس کی پین لیک ہونے پراظہار ناراضگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شاہ چارلس نے دستخط کرنے سے قبل اس دن کی تاریخ بھی پوچھی۔دوسری جانب آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی پریڈ ، ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں بادشاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ شہریوں نے بھی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا، عوامی خراجِ عقیدت کے لیے ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں ہی رہے گا۔خیال رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…